پٹرول 84 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے

اسلام آباد (صحافی آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کردی ہے، جس کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کا اطلاق 25 ستمبر 2026 سے ہوگیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں، پریمیم اور دیگر اخراجات کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں