27 ستمبر سے راولپنڈی ریجن میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست

27 ستمبر سے راولپنڈی ریجن میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست

راولپنڈی: محکمہ داخلہ پنجاب نے 27 ستمبر سے راولپنڈی ریجن میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں راولپنڈی کے مخصوص مقامات پر جبکہ ضلع اٹک کے تمام علاقوں میں 2G، 3G اور 4G موبائل نیٹ ورک سروسز کو معطل/جام کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے یہ درخواست سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے، جبکہ حتمی فیصلہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں