افغان طالبان رجیم کے ڈرون حملوں کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں، گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لے لیا گیا
اسلام آباد: 23 ستمبر کو افغان طالبان رجیم کی جانب سے کیے گئے مبینہ ڈرون حملوں کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لے لیا ہے، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان افغان طالبان رجیم کی ہر قسم کی زمینی، ہوائی اور دہشت گردانہ دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے مکمل عزم اور صلاحیت رکھتی ہیں۔