خیبر پختونخوا حکومت اور آئی جی پولیس آمنے سامنے، ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اسپیکر کا مراسلہ
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پولیس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔ دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا نے ارکان صوبائی اسمبلی سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے آئی جی پولیس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ارکان صوبائی اسمبلی کی سکیورٹی فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مراسلے میں سکیورٹی واپس لینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔