پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ڈیزل 4 روپے 21 پیسے اور پٹرول 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر سستا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ڈیزل 4 روپے 21 پیسے اور پٹرول 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نظرثانی شدہ قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر 2026 سے ہوگا۔ اوگرا کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں