BRICS سربراہی اجلاس میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران بھارتی سفارت کار کی اسنیکس کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

BRICS سربراہی اجلاس میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران بھارتی سفارت کار کی اسنیکس کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی BRICS سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اور سینئر سفارت کار رندھیر جیسوال کی اسنیکس کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی صدر خطاب کر رہے ہیں جبکہ ان کے عقب میں موجود بھارتی سفارت کار ایک ڈبے سے گری دار میوے کھاتے، انگلیاں چاٹتے اور دوبارہ اسنیکس لیتے دکھائی دیتے ہیں، بعد ازاں ایک شخص ڈبہ وہاں سے ہٹا دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے واقعے کو بھارتی سفارتی آداب اور عالمی فورم کے وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ عالمی رہنما جہاں سفارت کاری اور اہم عالمی معاملات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے، وہاں بھارتی سفارت کار کا کیمرے کے سامنے اس انداز میں کھانا کھانا بھارت کے سفارتی وقار پر سوال اٹھاتا ہے۔

دوسری جانب بعض بھارتی صارفین نے تنقید کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل اجلاسوں میں شرکاء کے لیے فراہم کیے گئے اسنیکس کھانے کے لیے ہوتے ہیں، انہیں محض سوشل میڈیا پر تنازع بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک معمولی کھانے کے واقعے کو جغرافیائی سیاست یا سفارتی تنازع کا رنگ دینا مناسب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں