نئی دہلی میں ایران اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطحی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہدِ ابوظہبی شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا (IRNA) کے مطابق تہران اور ابوظہبی کے درمیان حالیہ علاقائی کشیدگی کے بعد یہ ایک اہم اعلیٰ سطحی ملاقات ہے۔ ملاقات میں ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔