اسلام آباد میں تیز ہواؤں نے کروڑوں روپے کے ٹکٹوں والے میوزیکل ایونٹ کا اسٹیج ہی گرا دیا، پروگرام منسوخ ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد میں تیز ہواؤں نے کروڑوں روپے کے ٹکٹوں والے میوزیکل ایونٹ کا اسٹیج ہی گرا دیا، پروگرام منسوخ ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے متوقع میوزیکل پروگرام سے قبل تیز ہواؤں کے باعث لگایا گیا اسٹیج گر گیا، جس کے بعد ایونٹ منسوخ ہونے کی اطلاعات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پروگرام کے کروڑوں روپے کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، جبکہ ایونٹ کے آرگنائزر اقلیتی رکن قومی اسمبلی رامیش کمار تھے۔ پروگرام میں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان نے پرفارم کرنا تھا۔

اسٹیج گرنے کے واقعے کے بعد انتظامیہ اور منتظمین میں کھلبلی مچ گئی، جبکہ ایونٹ کے مستقبل اور ٹکٹ ہولڈرز کو رقم کی واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے آنا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں