آزاد کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ کسی مہاجر رکن کو وزیر نہیں بنایا گیا ایکشن کمیٹی کا دباؤ کام آگیا تقریب میں شاہ غلام قادر، کی بھی شرکت

آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی، جہاں قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کابینہ کے نئے اراکین سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، ممبران اسمبلی، چیف سیکرٹری خوشحال خان، سیکرٹریز حکومت، پولیس افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے کابینہ اراکین میں سردار میر اکبر خان، کرنل (ر) وقار نور، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، چوہدری اظہر صادق، ثاقب مجید راجہ، راجہ ریاست، عمیر نعیم اور عبدالرحمن آرائیں شامل ہیں۔

تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری صدارتی امور جاوید الحسن جاوید نے انجام دیے۔ قبل ازیں سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن چوہدری امتیاز احمد نے کابینہ کے نئے اراکین کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں