وفاقی حکومت نے ڈی جی (سی) میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈی جی (سی) میجر جنرل فیصل نصیر (ہلالِ امتیاز ملٹری، تمغۂ بسالت) کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی بطور قومی کوآرڈینیٹر نیکٹا تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

میجر جنرل فیصل نصیر ایک تجربہ کار فوجی افسر ہیں اور انہیں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں ان کی نیکٹا میں تعیناتی کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

ان کی تقرری سے نیکٹا کے انسدادِ دہشت گردی کے قومی اقدامات، متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور دہشت گردی کے خلاف حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں