فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا، ایرانی صدارتی دفتر
تہران: ایرانی صدارتی دفتر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کو انتہائی نتیجہ خیز اور سودمند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کے دوران قابلِ قدر سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں، جن کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔
ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق پاکستان کے دوست ملک کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب اور اہم سفارتی نتائج کا حامل رہا۔
ایرانی صدارتی دفتر کے عہدیدار سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ ایران کے دوران انتہائی قیمتی سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
سید مہدی طباطبائی کے مطابق دورے کے نتائج اور اس دوران ہونے والی پیش رفت جلد ہی سامنے آنا شروع ہوجائے گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے پاکستانی آرمی چیف کے دورے کو نتیجہ خیز قرار دینا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی رابطوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔