کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
حکام کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون کالز اور موبائل ڈیٹا سروسز عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔ سروسز کی معطلی کے باعث شہریوں کو رابطوں اور انٹرنیٹ کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم سروس کی بحالی کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال حتمی وقت نہیں بتایا گیا۔