بریکنگ نیوز
جدہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیراعظم اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے، جہاں ان کے ساتھ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا امکان ہے۔