اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی کی میڈیا حکمتِ عملی کو جدید، مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے اہم تنظیمی اقدامات کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کو صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کا مشیر برائے ابلاغِ عامہ مقرر کر دیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی کی میڈیا حکمتِ عملی کو جدید، مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے اہم تنظیمی اقدامات کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کو صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کا مشیر برائے ابلاغِ عامہ مقرر کر دیا ہے۔

سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد کو مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سنٹرل میڈیا سیل کے قیام، پارٹی کی میڈیا حکمتِ عملی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مرکز و صوبوں کی سیاسی سرگرمیوں کو منظم انداز میں عوام تک پہنچانے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ان ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک جدید، مربوط اور منظم سنٹرل میڈیا سیل قائم کر کے فعال کر دیا گیا ہے، جو پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیوں کی مؤثر تشہیر اور ڈیجیٹل میڈیا پر بروقت نمائندگی یقینی بنائے گا۔

اسی سلسلے میں چوہدری سالک حسین کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میڈیا کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں ڈاکٹر محمد امجد، محمد طارق حسن اور غلام مصطفیٰ ملک شامل ہیں۔

مزید برآں صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد صوبائی فوکل پرسنز پر مشتمل ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، جس کے ارکان اپنے اپنے صوبوں کی سیاسی سرگرمیوں کی معلومات اور مواد سنٹرل میڈیا سیل کو فراہم کریں گے۔ سنٹرل میڈیا سیل اس مواد کو خبروں اور ویڈیوز کی صورت میں تیار کر کے پارٹی کے مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جاری کرے گا۔

پارٹی کی مرکزی اور صوبائی سطح کی تمام سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا، جبکہ اس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ سینئر نائب صدر کو پیش کی جائے گی تاکہ پارٹی کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں کا جائزہ لے کر انہیں مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں