فیصل آباد پولیس نے پی ٹی آئی کا 5 اگست کو ممکنہ احتجاج رکوانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد پولیس نے پی ٹی آئی کا 5 اگست کو ممکنہ احتجاج رکوانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب چھاپہ مارا اور درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

اس چھاپے میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فیکٹری ایریا کے صدر چوہدری شاہ زیب گجر کو دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

چوہدری شاہ زیب گجر نے پولیس کو بتایا کہ وہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کا عہدیدار ہے لیکن پولیس نے انہیں حوالات میں دیگر لوگوں کے ساتھ بند کر دیا

پولیس کے عملے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایس ایچ او ریاض صاحب نے فہرست بنا کر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کو بھجوا دی ہے، اب کسی کو رہا نہیں کیا جا سکتا

پولیس کے عملے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بھی بتایا کہ فیصل آباد کے دیگر علاقوں سے بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے حراست میں لیا گیا ہے

پولیس کے عملے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ رات گئے رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر کارکنوں کے لواحقین گئے اور مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کو رہائی دلائی جائے

18 گھنٹے گزر جانے کے باوجود گرفتار مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی

سابق چیئرمین یونین کونسل فیکٹری ایریا شرافت خٹک تھانہ فیکٹری ایریا پہنچے لیکن پولیس نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں