‏وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام

‏وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام

‏پونچھ والوں! میں آرہا ہوں، آپ تیاری کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام، ضلع باغ میں جلسے کا اعلان

‏یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، یہ دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے۔
‏اس سب کے باوجود آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔
‏میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں آپ سے چوری کی گئی ہیں، وہ انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ کو دلواؤں گا۔
‏آپ نے چار اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے جتوانا ہے اور مسلم لیگ ن کی سازش ناکام کرنا ہے۔
‏10اگست کو پونچھ کی باری ہے، میں پونچھ آرہا ہوں، میں انشاء اللہ تعالیٰ باغ میں جلسہ کروں گا۔
‏پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، آپ اپنی تیاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں