گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سوات پہنچ گئے، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
سوات: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سوات پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سیدو شریف ہسپتال کا دورہ کرکے سوات دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور عوام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔