خیبرپختونخوا میں پولیس اور پاک فوج شانہ بشانہ، مشترکہ چیک پوسٹوں کا دورہ

پشاور، 3 اگست 2026: موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مقامی بریگیڈ کمانڈر اور سی سی پی او پشاور نے پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سینئر عسکری اور پولیس افسران نے مشترکہ چیک پوسٹوں پر تعینات پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر افسران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، غیرمتزلزل عزم اور لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

سینئر عسکری و پولیس افسران نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی خدمات اور قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔

سی سی پی او پشاور نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس باہمی تعاون، مؤثر ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط حکمتِ عملی موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

مشترکہ چیک پوسٹوں پر تعینات پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں نے افسران کو سیکیورٹی اقدامات اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں