عارف حمید بھٹی کی کوششوں سے ارشد انصاری دیگر صحافیوں کی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سے ملاقات غلط فہمیوں کا خاتمہ

صحافیوں اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد اور روابط کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

عارف حمید بھٹی صاحب کی دانشمندانہ کاوشوں اور مداخلت کے نتیجے میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری صاحب، سینئر نائب صدر حماد اسلم، سیکرٹری مجاہد شیخ، سینئر کرائم رپورٹر احمد فراز سمیت دیگر صحافیوں کی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے ساتھ ایک اہم اور خوشگوار نشست منعقد ہوئی۔

اس موقع پر عارف حمید بھٹی صاحب کی جانب سے پرتکلف چائے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی اختلافات اور غلط فہمیوں کو خوش اسلوبی سے دور کرتے ہوئے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ چند روز میں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران پولیس لائنز میں تمام کرائم رپورٹرز کو خصوصی نشست کے لیے مدعو کریں گے، جبکہ بعد ازاں وہ لاہور پریس کلب میں “میٹ دی پریس” پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

تمام کرائم رپورٹرز سے گزارش ہے کہ اس اہم نشست میں بروقت شرکت یقینی بنائیں تاکہ صحافیوں اور پولیس کے درمیان مؤثر رابطے، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

صحافتی برادری اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد، احترام اور مثبت روابط معاشرے میں شفافیت، مؤثر احتساب اور قانون کی بالادستی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ عارف حمید بھٹی صاحب کی مثبت اور دانشمندانہ مداخلت کے نتیجے میں تمام فریقین کو ایک میز پر بٹھا کر اختلافات کا خوش اسلوبی سے خاتمہ کیا گیا، جو یقیناً قابلِ تحسین اقدام ہے۔

اس ملاقات نے نہ صرف غلط فہمیوں کے ازالے کی راہ ہموار کی بلکہ مستقبل میں باہمی تعاون، مؤثر رابطوں اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کے لیے بھی نئی بنیاد فراہم کی ہے۔

امید ہے کہ آئندہ ہونے والی ملاقاتیں صحافیوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کریں گی، جس کے مثبت اثرات آزاد اور ذمہ دار صحافت، امن و امان اور بالخصوص عوامی مفاد پر مرتب ہوں گے۔

جزاکم اللہ خیراً۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں