حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست 2026 سے ملک بھر میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں