خاران: شہر میں شدید فائرنگ، مسلح افراد کے سٹی تھانے پر قبضے کی اطلاعات
خاران: شہر میں مسلح افراد کی بڑی تعداد کے داخل ہونے اور سٹی تھانے پر قبضے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خاران شہر کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں، جبکہ صورتحال کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے سٹی تھانے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
تاحال سرکاری سطح پر واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔