جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاوڈ برسٹ کے باعث صورتحال پیدا ہونے کے بعد معاون خصوصی ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر ٹورازم پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی

ناران: جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاوڈ برسٹ، ٹورازم پولیس کا فوری ریسپانس

ناران: جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاوڈ برسٹ کے باعث صورتحال پیدا ہونے کے بعد معاون خصوصی ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر ٹورازم پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔

ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد کے مطابق سیاحوں کو محفوظ طریقے سے فوری طور پر نکالنے میں مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ٹورازم پولیس کے اہلکار جھیل سیف الملوک روڈ پر سیاحوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

ترجمان کے مطابق کلاوڈ برسٹ کے باعث عارضی طور پر بند ہونے والی سڑک کو جلد سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں