⚡ بریکنگ نیوز
🌊 شدید سیلابی صورتحال کے باعث لاہور–فیصل آباد ریلوے ٹریک متاثر، ٹرین آپریشن معطل
لاہور: قلعہ شیخوپورہ اور مسن کلار کے درمیان ریلوے پل متاثر ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ شالیمار ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور میانوالی ایکسپریس کو متبادل راستوں سے چلایا جائے گا۔