مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ جھگڑا کیس: وائرل ویڈیو 8 اپریل کے واقعے کی، مقدمہ پہلے ہی درج ہو چکا تھا
اسلام آباد: گزشتہ روز وائرل ہونے والی مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر جھگڑے کی ویڈیو کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 8 اپریل 2026 کو پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ پھلگراں اسلام آباد میں پہلے ہی درج کیا جا چکا تھا۔
دستیاب ایف آئی آر کے مطابق مدعی کی درخواست پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 147، 149، 186، 353 اور 427 شامل کی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعے میں سرکاری امور میں مداخلت، مزاحمت، ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے پر معاملہ رفع دفع کر دیا گیا تھا۔
FIP