ملیر 15: رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن
کراچی: ملیر 15 کے علاقے میں پاکستان رینجرز سندھ اور ایس آئی یو پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران رینجرز، ایس آئی یو پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جبکہ مزید نفری بھی طلب کی گئی۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ملزمان ہلاک جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ہلاک اور گرفتار ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔