پشاور: موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کی بندش، وکلاء کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ

پشاور: موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کی بندش، وکلاء کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ

پشاور سیشن کورٹس کے احاطے میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ نیٹ ورک کی عدم دستیابی کے خلاف وکلاء برادری نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

وکلاء نے احتجاجاً جیل گیٹ کو تالہ لگا کر جیل چالانوں کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا۔ بعد ازاں پشاور بار کے صدر قیصر زمان اور دیگر وکلاء کے ڈسٹرکٹ جج سے مذاکرات ہوئے۔

ڈسٹرکٹ جج نے موبائل سگنلز اور نیٹ ورک کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد پیر کے روز جیل انتظامیہ، پی ٹی اے، ڈسٹرکٹ جج اور پشاور بار کابینہ کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔

وکلاء نے یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کردی اور عدالتی کارروائی بحال کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں