پیمرا نے محرم کے پروگرام میں قابل اعراض وڈیو چلانے پر جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لیے معطل کر دیا

اسلام آباد: پیمرا نے جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لیے معطل کر دیا

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو نیوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چینل کی نشریات اور لائسنس 15 روز کے لیے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پیمرا کی جانب سے 27 جون 2026 کو جاری کیے گئے معطلی کے حکم نامے کے مطابق، 26 جون کو جیو نیوز نے یومِ عاشورہ کی خصوصی نشریات کے دوران پروگرام “سفرِ عشق” نشر کیا، جس میں مبینہ طور پر مذہبی شخصیات کی بصری نمائندگی (Visual Representation) دکھائی گئی۔ پیمرا نے اس عمل کو مذہبی، ثقافتی اور سماجی حساسیت کے منافی قرار دیتے ہوئے سنگین ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی مذہبی تصویر کشی عوام کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور امنِ عامہ میں خلل پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ پیمرا کے مطابق نشریاتی ادارے کی انتظامیہ اور ادارتی کمیٹی مذہبی مواد نشر کرتے وقت مطلوبہ احتیاط، ادارتی نگرانی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔

پیمرا نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ نشریات پیمرا آرڈیننس 2002، پیمرا رولز 2009، ٹیلی ویژن براڈکاسٹ اسٹیشن آپریشنز ریگولیشنز 2012 اور الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز و اشتہارات) ضابطۂ اخلاق 2015 کی متعدد شقوں سے متصادم ہیں۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نشریات پیمرا کی جانب سے 15 جون 2026 کو جاری کردہ محرم الحرام کے تقدس سے متعلق ہدایات کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

پیمرا نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایم/ایس انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر انتظام جیو نیوز کا لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم کے مطابق چینل کی نشریات 15 روز کے لیے بند رہیں گی اور یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں مزید قانونی کارروائی اور چینل کے مؤقف کے حوالے سے بھی ضابطہ کار کا ذکر کیا گیا ہے، جبکہ جیو نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس فیصلے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

پیمرا کی جانب سے جیو نیوز کو نوٹس، پیمرا اتھارٹی نے احکامات جاری کر دیے

نشریات معطل کرنے کے احکامات جاری۔ — پیمرا

جیو نیوز پر 10 محرم الحرام، 26 جون 2026 کو پروگرام “سفرِ عشق” میں نا قابل قبول مذہبی تصویر کشی کی گئی۔ — پیمرا

ایسی تصویر کشی اور تصوراتی عکاسی نا صرف لائسنس کی خلاف ورزی ہے بلکہ مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔ — پیمرا

ایسی تصویر کشی قانون اور پیمرا کی کئی شقوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور ہونے کا خدشہ ہے، جس کی بنیاد پر جیو نیوز کا لائسنس معطل کیا جا رہا ہے۔ — پیمرا

مذہبی جذبات مجروح ہونے کے نتیجے میں اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان کے پیشِ نظر یہ احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ — پیمرا

جیو نیوز پر یہ لازم تھا کہ مذہبی پروگرام نشر کرتے ہوئے، احتیاط سے کام لیا جائے اور ان کی اندرونی کمیٹی ایسے معاملات کو خود دیکھے جس میں وہ ناکام رہے۔ پیمرا

لہٰذا جیو نیوز کا لائسنس فی الفور 15 دن کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔ — پیمرا

یہ تمام احکامات پیمرا قوانین کے تحت جاری کیے جا رہے ہیں

جیو نیوز کی نشریات سیٹلائٹ اور تمام نشریاتی نیٹ ورکس پر معطل رہیں گی، تمام ڈسٹریبیوٹرز اور آپریٹرس کو ہدایت کی جاری ہے، کہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ — پیمرا

اس معاملے پر پیمرا کی شکایات کونسل بھی مزید کارروائی کے لیے سماعت کرے گی اور مزید ریگولیٹری ایکشن کی سفارشات مرتب کرے گی۔ — پیمرا

جیو نیوز کو یہ احکامات جاری کیے جاتے ہیں کہ وہ اپنے ادارے کے اندر بھی انکوائری کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزی نہ ہو۔ — پیمرا

مذہبی طبقے کا کہنا تھا کہ جیو نیوز نے محرم کے پروگرام کے دوران پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خاکے بنا کر امت کی جذبی احساسات کو شدید انداز میں مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔

دی ریویولسٹس اور نظریہ پاکستان موومنٹ نے اس بات کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے کو نہ صرف پیمرا میں اٹھایا جائے گا، بلکہ ایف آئی آر بھی کرائی جائے گی اور قانون میں موجود ہر رستہ اپنایا جائے گا۔

اگر آج اس بے باکی کو چھوڑ دیا گیا تو کل یہ روایت بن جائے گی۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ پاکستان میں توہین جرم رہے گی، روایت نہیں بنے گی۔
‏بریکنگ نیوز 🚨انتہائی افسوس ناک خبر۔ حنیف قریشی کا بیان 😭
جیو نیوز پر نبی کریمﷺ کے خاکے نشر کر دیئے گئے۔ ایک منظم اور بڑے ادارے کے پلیٹ فارم سے محرم الحرام کے ان حساس دنوں میں اس طرح کی حرکت ناقابل فہم ہے۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پیمرا ،NCCIA اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر فی الفور کاروائی کریں اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔ جو کام ڈنمارک کے اخبارات نے کیا تھا وہ پاکستان جیسے ملک میں جیو نیوز جیسے چینل پر نشر ہونا انتہائی افسوس ناک اور خطرناک عمل ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ملکی نازک حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی جلد بازی کے بجائے ذمہ دار علماء کی کال کا انتظار کریں۔ ملک دشمن قوتوں کے مکر و فریب سے ہوشیار رہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاءتارڈ کا رات گئے صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب سے رابطہ جیو کے خلاف پیمرا کی طرف سے سخت ایکشن کی یقین دہانی
ایڈمن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں