آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اہم اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز اسٹیبلشمنٹ، آپریشنز، انویسٹی گیشنز، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹیبلشمنٹ، ٹریننگ، ٹی اینڈ ٹی، فنانس، سمیت اے آئی جیز نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی فنانس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، اے آئی جی ویلفیئر اور ڈائریکٹر پریس کی جانب سے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
افسران نے شعبہ جات میں جاری ادارہ جاتی و فلاحی اقدامات، مالی و انتظامی امور، ترقیوں، بھرتیوں اور دیگر اہم معاملات کے ساتھ آئندہ کے اہداف سے متعلق آئی جی سندھ کو آگاہ کیا۔
ڈائریکٹر پریس نے اجلاس کو ذرائع ابلاغ اور پولیس کے درمیان مؤثر روابط، باہمی تعاون کے فروغ اور اطلاعات کی بروقت و مستند فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر جامع بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
شعبہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری اور عوامی خدمت کے معیار کو ہر سطح پر مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو
انتظامی امور میں شفافیت، جدت اور پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ
جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات اور مؤثر انتظامی حکمتِ عملی کے ذریعے ادارہ جاتی استعداد اور کارکردگی کو مزید مستحکم کیا جائے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو
سید سعد علی
ترجمان
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ