کابل( الامارہ) افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے چین کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب شہباز شریف چین کے دورے پر موجود ہیں اور اطلاعات کے مطابق افغانستان کا مسئلہ بھی دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کا ایک اہم حصہ ہے۔
افغانستان نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام، سکیورٹی تعاون اور اقتصادی استحکام کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی ہے۔ کابل کا مؤقف ہے کہ علاقائی مسائل کو مذاکرات اور مشترکہ تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
علاقائی سفارتی کوششوں میں چین کا کردار اہم سمجھا جاتا ہے، کیونکہ چین خطے کو تنازعات سے پاک اور اقتصادی تعاون کے لیے مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔