*اسلام آباد/ بریکنگ نیوز*
مہاجر نشستوں کے خاتمے کے مطالبے پر آئینی و قانونی بحث میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی
چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو جموں اینڈ کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کی جانب سے اہم آئینی و قانونی دستاویزات ارسال
12 مہاجر نشستوں سے متعلق ہائی پاورڈ کمیٹی کیلئے جے کے سی ایچ آر کی تفصیلی تحریری سفارشات جمع کروا دی گئیں
*جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سوالات پر جے کے سی ایچ آر کا پیرا وار جواب سامنے آ گیا*
جموں اینڈ کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس نے مہاجر نشستوں کے خاتمے کی تجاویز مسترد کر دیں
مہاجر نمائندگی ختم کرنا آئینی، تاریخی اور سیاسی ناانصافی کے مترادف ہے، جے کے سی ایچ آر
مہاجر نشستیں مسئلہ کشمیر کے غیر حل شدہ ہونے کا آئینی اظہار ہیں، جے کے سی ایچ آر
آزاد کشمیر صرف موجودہ جغرافیائی حدود نہیں بلکہ پورے جموں و کشمیر کا عبوری نمائندہ ڈھانچہ ہے، مؤقف
مہاجر حلقے ریاست جموں و کشمیر کی وحدت اور حق خودارادیت کی علامت کے طور پر قائم ہیں
مہاجر ریاستی باشندگان کو محفوظ آئینی طبقہ قرار دے دیا گیا، جے کے سی ایچ آر
مہاجر نمائندگی ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہوگا، جے کے سی ایچ آر
یو این سی آئی پی فریم ورک اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حوالہ بھی تحریری جواب میں شامل ہے
پاکستانی شہریت سے ریاستی باشندگی ختم نہیں ہوتی، جے کے سی ایچ آر
مہاجر نمائندگی کا خاتمہ پاکستان کے سفارتی مؤقف کو کمزور کر سکتا ہے، مؤقف
مہاجر نشستوں کے خاتمے سے سیز فائر لائن کے دونوں اطراف بداعتمادی بڑھنے کا خدشہ ہے، جے کے سی ایچ آر
بھارت کے 5 اگست 2019 اقدامات کے بعد مہاجر نشستوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی، جے کے سی ایچ آر
عددی اکثریت کی بنیاد پر مہاجر حلقے ختم نہیں کیے جا سکتے، مؤقف
مہاجر نمائندگی ختم کرنا سیاسی بے دخلی کے مترادف قرار
انتخابی اصلاحات ممکن مگر مہاجر نمائندگی کا خاتمہ ناقابل قبول، جے کے سی ایچ آر
مہاجر نمائندوں کو سنے بغیر کوئی فیصلہ نہ کرنے کا مطالبہ
جے کے سی ایچ آر نے ذاتی سماعت اور باقاعدہ حق شنوائی کا مطالبہ بھی کر دیا
ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے ہائی پاورڈ کمیٹی کو تفصیلی تحریری جواب جمع کرا دیا
چیف سیکرٹری آفس سے دستاویزات متعلقہ اراکین تک پہنچانے میں معاونت کی بھی درخواست
دستاویزات متعلقہ اراکین میں سرکولیشن اور آئندہ اجلاس میں غور کیلئے ارسال کی گئیں
ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے مراسلے کی وصولی کی تصدیق بھی طلب کر لی
جے کے سی ایچ آر نے کمیٹی ارکان کو واٹس ایپ کے ذریعے بھی دستاویزات بھجوانے کی کوشش کی
ہائی پاورڈ کمیٹی کے آئندہ اجلاس سے قبل اہم قانونی نکات تحریری طور پر جمع
مہاجر نشستوں کے مستقبل سے متعلق مشاورتی عمل میں تیزی آنے کا امکان
جے کے اے اے سی بھی اپنی تجاویز حکومتی کمیٹی کو تحریری طور پر پیش کر چکی
جے کے اے اے سی کی تجاویز پر جے کے سی ایچ آر نے تفصیلی قانونی و آئینی ردعمل جمع کرا دیا
جے کے سی ایچ آر 2001 سے اقوام متحدہ کے ECOSOC میں خصوصی مشاورتی حیثیت رکھتی ہے