اسلام آباد میں ڈاکو راج؟
اسلام اباد ( وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف سیون میں واقع معروف گیسٹ ہاؤس پر مسلح ڈاکوؤں کی یلغار، غیر ملکی چائنیز باشندہ گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم گینگ زبردستی گیسٹ ہاؤس میں داخل ہوا، چائنیز شہری کو یرغمال بنا کر موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لوٹنے کے بعد مبینہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور فرار ہو گیا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس نے شہریوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔