‼️*ٹاپ بریکنگ*
*شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن میں بڑی کامیابی*
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب 4 دیگر دہشت گردوں سمیت جہنم واصل، *سیکیورٹی ذرائع*
خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر تھی، *سیکیورٹی ذرائع*
ہلاک فتنہ الخوارج کا سرغنہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا ، *سیکیورٹی ذرائع*
خارجی عمر عرف ثاقب تور نے اسپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف علاقے میں زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا، *سیکیورٹی ذرائع*
سیکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر جہنم واصل کیا ، *سیکیورٹی ذرائع*
*ماہرین* کے مطابق:
فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت سے علاقے میں امن بحال ہو گا
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خوارجی سرغنہ کی ہلاکت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیلئےایک بڑا دھچکا ہے، *ماہرین*
*آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ماہرین*