سوشل میڈیا پر ایس ایس یو کمانڈو کی وائرل ویڈیو کا معاملہ
ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے نوٹس لے لیا
ڈی آئی جی سیکیورٹی نے واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی ہدایت جاری کر دی
کمانڈنٹ ایس ایس یو کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
*وردی کا ناجائز استعمال: کراچی میں SSU اہلکار کی شہریوں کو نازیبا گالیاں اور گن دکھا کر دھمکیاں”*
کراچی میں پولیس اہلکار کی سرِعام غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی ایک اور افسوسناک ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ SSU (اسپیشل سیکیورٹی یونٹ) کی وردی میں ملبوس اہلکار نہتے شہریوں پر نہ صرف سرکاری اسلحہ تان رہا ہے بلکہ انہیں انتہائی نازیبا گالیاں اور دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ وہاں موجود شہریوں نے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس بدمعاش اہلکار کی ویڈیو بنائی اور اسے للکارا۔ آئی جی سندھ، وزیر داخلہ اور ڈی آئی جی کراچی سے اپیل ہے کہ وردی کی آڑ میں عوام کو ہراساں کرنے والے اس اہلکار کا فوری نوٹس لے کر اسے معطل اور گرفتار کیا جائے۔