علیمہ خانم سمیت عمران خان دیگر بہنوں سے اظہار یکجہتی کے اٹک سے قافلہ لیکر جانے والی ایمان طاہر اور میجر طاہر صادق کو اٹک پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے روک دیا،

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف،سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہر ملاقات کے موقع پر علیمہ خان سمیت دیگر بہنوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اٹک سے بڑا قافلہ لیکر جانے والی سابق امیدوار حلقہ این اے 50 پی ٹی آئی ،سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر اور ان کے والد مرکزی رہنما پی ٹی آئی،سابق امیدوار حلقہ این اے 49 ، ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور دیگر معززین کو اعلی حکومتی شخصیت کی خواہش پر اٹک پولیس نے سی پیک تراپ انٹرچینج پر بلاجواز رکاوٹیں کھڑی کرکے روک دیا، میجر طاہر صادق اور محترمہ ایمان طاہر صادق کے استفسار پر اٹک پولیس کے افسران کوئی وارنٹ گرفتاری یا کسی قسم کا کوئی عدالتی حکم نامہ پیش کرنے میں ناکام رہے ،میجر طاہر صادق اور محترمہ ایمان طاہر صادق سابق چیئرمین یونین کونسل کھنڈا ملک غلام حسین اور رہنماؤں کے ہمراہ رکاوٹیں عبور کرکے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے،میجر طاہر صادق اور محترمہ ایمان طاہر صادق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھین کر ایسے پست قد سیاسی مسخروں کو مسلط کیا گیا ہے جو عمران خان کا مینڈیٹ جواصل و حقیقی عوامی مینڈیٹ ہے سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ اس قسم کی گھٹیا غیرقانونی غیراخلاقی حرکتیں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،معمول کی سماجی سرگرمیوں سے روکنا پاگل پن ہے،کیا ہم کوئی پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں ؟خداراہ اس ملک کا نظام انصاف عدالتیں اس کا نوٹس لیں،آپ کب تک اسطرح اس ملک کے عوام کو باشعور شہریوں کو دھمکا کر نظام چلاتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں