ایک ہفتہ قبل معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنے والد کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو اٹک پولیس نے گرفتار کر لیا

تھانہ فتح جنگ پولیس نے ایک ہفتہ قبل معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنے والد کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو گرفتار کر لیا قاتل سکندر حیات نے اپنے والد عمر حیات سکنہ کھدوال،تحصیل فتح جنگ کو گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے عمر حیات جاں بحق ہو گئے تھے۔تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے دوران تفتیش جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئےقاتل کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا قاتل بیٹے کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ۔قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان۔ پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسےملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں