*نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ہوگیا، 5 افراد مارے گئے۔*
نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں 2 گروپوں میں جھگڑا، پہلے 3 افراد قتل ہوئے، مزید 2 زخمی بھی دم توڑ گئے، مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اراضی کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا، صدام گروپ کے 4 اور عطاء اللہ گروپ کا ایک شخص مارا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مزید تفتیش جاری ہے، تمام لاشیں قاضی کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔