*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نوجوان ایتھلیٹ رایان حبیب کو آئرن مین چیلنج مکمل کرنے پر مبارکباد*
رایان حبیب نے عالمی سطح پر سندھ اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے،سید مراد علی شاہ
ہمارے کراچی کے نوجوان کا 19 سال کی عمر میں یہ کارنامہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
رایان حبیب کی محنت، عزم اور حوصلہ قابلِ فخر ہے،سید مراد علی شاہ
نوجوان کھلاڑیوں کو رایان حبیب سے سبق حاصل کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
ہمارے نوجوان کھیلوں کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، وزیراعلیٰ سند ھ پرامید
سندھ حکومت نوجوان ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی،سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کا رایان حبیب اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse