اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری
میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس بھی مسمار
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا
اسلام آباد میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ محسن نقوی
غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو بغیر کسی دباو مسمار کیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی
ایف سی کیمپ آفس کیلئے متبادل قانونی جگہ فراہم کی جائے گی، محسن نقوی
تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،محسن نقوی
کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کو سرکاری اراضی پر تعمیرات یا قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ
اسلام آباد کو اصل حالت میں بحال کرنا اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے، محسن نقوی
چئیرمین سی ڈی اے بھی اس موقع پر موجود تھے