*طویل عرصے سے غیر فعال خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں پاڑہ چنار ایئرپورٹ کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او ) اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی کاوشوں سے دوبارہ فعال اور آپریشننل کر دیا گیا*
*ایف ڈبلیو او کی جانب سے ائیرپورٹ کی اپگریڈیشن کے بعد 26 اپریل کو پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کا کامیاب انعقاد*
تفصیلات کے مطابق ، *خیبر پختونخوا کے علاقے پاڑہ چنار میں واقع ایئرپورٹ، جو طویل عرصے سے غیر فعال تھا، اب فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی جانب سے کی گئی اپگریڈیشن کے بعد دوبارہ فعالیت کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔*
پاڑہ چنار ائیر پورٹ کی تعمیر و مرمت علاقے میں ائیر ٹرانسپورٹ کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق 26 اپریل 2026 کو پاڑہ چنار ایئرپورٹ پر پاک آرمی ایوی ایشن کے جانب سے تعمیراتی و اپگریڈیشن ورک کے معیار، رن وے کی فعالیت اور مجموعی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے ٹرائلز کیے گئے۔
پاک آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے۔
ٹرائلز کے نتیجے میں ائیر پورٹ رن ویز کو پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ سیفٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق قرار دیا گیا۔
ٹرائلز کے دوران مختلف آپریشنل سیناریوز میں ائیر پورٹ اور رن ویز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ان کامیاب ٹرائلز کے بعد پاڑہ چنار ایئرپورٹ کی آپریشنل فعالیت مزید مستحکم ہوگی، جس سے علاقائی رابطوں، ہنگامی رسپانس اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔