طنز و مزاح پر بھی مقدمہ، ترنول پھاٹک کو آبنائے ہُرمز کہنے پر اسلام آباد میں شہری گرفتار مقدمہ درج

طنز و مزاح پر بھی مقدمہ، ترنول پھاٹک کو آبنائے ہُرمز کہنے پر اسلام آباد میں شہری گرفتار مقدمہ درج🤣

‏حکومت نے سوشل میڈیا پر دفعہ ۔144 لگا دی
اسلام آباد پولیس نے پوسٹ کرنے پر حافظ قرآن نوجوان کو دفعہ 144 کے تحت جیل بھیج دیا ،،،
ترنول پھاٹک آبنائے ہرمز سے کم نہیں اگر اسے بند کیا جائے تو ہمارے سارے مسائل ختم ہو سکتے ہیں
یہ پوسٹ بروز منگل دن 2:45 پر 22 سالہ نوجوان حافظ قرآن اور ایک مدرسے کے استاد خرم نزیر نے پوسٹ کی ، شام کو پولیس نے خرم نزیر کو گرفتار کر لیا اور مدرسے کے استاد پر دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کر کے خرم کو حوالات میں بند کیا ،پھر اسکا سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی بعد میں اسے جیل بھیج دیا گیا ، کیا اب حکومت نے سوشل میڈیا پر بھی دفعہ 144 لگا دی ہے ۔افسوس کا مقام ہے پولیس ایک پوسٹ کرنے پر اس حد تک ظلم کر سکتی ہے
چند دن پہلے اسی ایس ایچ او نے دو نوجوانوں کو گولیاں ماری تھیں جس سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہے ، دو دو دن ایس ایچ او کو گرفتار رکھا گیا پھر معاملات طے ہونے پر ایس ایچ او کو بغیر کاروائی کے چھوڑ دیا گیا تھا
یہ قانون ہے اسلام آباد میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں