*بازاروں اور شادی ہالز کے اوقات کار مقرر، نوٹیفکیشن جاری*
توانائی کے وسائل پر دباؤ کم کرنے کے لیے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بازاروں اور شادی ہالز کے اوقات کار مقرر کردیے گئے۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق تمام بازار اور کاروباری مراکز رات 8 بجے تک کھلیں گے، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق تمام شادی ہالز اور باہرمنعقدہ شادی کی تقریبات بھی رات 10بجے تک ختم کی جائیں گی، جاری کردہ ہدایات کے مطابق 6 اپریل 2026 سے عملدرآمد ہوگا۔