ملک بھر میں متوقع طور پر رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری جمعرات سے ہوگا۔محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

*🟣ملک بھر میں متوقع طور پر رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری جمعرات سے ہوگا۔*

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق روزے بھیگے بھیگے گزرنے کا بظاہر کوئی امکان نہیں، لاہور اور اسلام آباد کی نسبت سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے اور اس دوران بارش کا بظاہر کوئی امکان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں