راولپنڈی
پولیس اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں میں مذاکرات کامیاب
بانی کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنماوں نے دھرنا ختم کر دیا
بانی کی بہنیں،پارٹی رہنما فیکٹری ناکہ سے روانہ ہو گئے
پولیس سے مذاکرات میں سینیٹر علامہ ناصر عباس،سلمان اکرم راجہ شاہد خٹک بھی شامل رہے
راولپنڈی/ اڈیالہ جیل
گورکھپور کے مقام پر بانی پی ٹی ائی کی بہنوں کا کارکنوں کے ہمراہ دھرنا جاری کا معاملہ
پولیس کے علیمہ خانم علامہ ناصر عباس اور پی ٹی ائی قیادت سے ابتدائی مذاکرات کامیاب ہو گئے
کچھ دیر کے بعد دھرنا ختم کرنے کی یقین دہانی پی ٹی ائی کی جانب سے کروا دی گئی
27 نومبر اور ائندہ منگل کو بانی پی ٹی ائی سے بہنوں کی ملاقات کروانے کی یقین دہانی
راولپنڈی/ اڈیالہ جیل
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا اگلے روز میں داخل
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں فیکٹری ناکے ہر کارکنان کے ہمراہ موجود
کارکنان کی جانب سے نعرے بازی جاری
پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود
پی ٹی آئی قیادت بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود ہیں
پولیس نے دھرنے کا چاروں اطراف سے گھیراو کیا ہے
پولیس کی جانب سے کارکنان سے نپٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے،پولیس ذرائع
راولپنڈی/ اڈیالہ جیل
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں فیکٹری ناکے پر موجود
دھرنا 9 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے دیگر قائدین بھی موجود
اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر علیمہ خان کا دھرنا جاری
ایس ایس پی انویسٹیکیشن راولپنڈی رضا تنویر مذاکرات کے لیے پہنچ گیے
علیمہ خان اور ایس ایس پی رضا تنویر کے درمیان مذاکرات جاری
علیمہ خان ، نورین خانم، عظمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر دھرنا دے رہے
علامہ راجہ ناصر عباس بھی دھرنے میں موجود
راولپنڈی/اڈیالہ جیل
گورکھپور ناکے پر علیمہ خانم کا بہنوں اور کارکنوں کے ہمراہ دھرنا جاری
دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو
گزشتہ ہفتے جو ہمارے ساتھ ہوا پولیس کی گلو بٹنیوں نے ہمیں گھسیٹ کر میری بہنوں کو بسوں میں گاڑیوں میں پھینکا سب نے دیکھا
پتہ ہے جتنی بدتمیزی جتنی بدمعاشی یہ پولیس والے کرتے ہیں اتنی انہیں ترقیاں ملتی ہیں
اسی لیے اج کارکن یہاں بڑی تعداد میں جمع ہے مجھے حوصلہ ہے کارکن ہمارے ساتھ ہیں
ہمارے کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے
اب گرفتاریوں کے لیے ایسی خواتین کو استعمال کیا جا رہا ہے جو خواتین کے نام پر دھبہ ہیں علیمہ خانم
انہیں معلوم ہے کہ جتنی بدمعاشی جتنی بدتمیزی کریں گی
اعلی پنجاب مریم نواز شریف انہیں اتنی ہی ترقی سے نوازیں گی علیمہ خانم
اپ سب دیکھ لیں کتنی دیر سے ہم یہاں پہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں زمین پر
اج بھی ہماری ملاقات نہیں ہونے دی گئی بانی پی ٹی ائی سے علیمہ خانم
راولپنڈی
علیمہ خانم کی فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو
جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے
بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر یہ ظلم کر رہے ہیں،یہ غیر قانونی و آئینی ہے
اس وقت جنگل کا قانون ہے،انکو ڈرنا چاہیئے کہ اگر یہ آئین وقانون کے مطابق نہ چلے توپاکستان جنگل کا قانون بن جائے گا
جو لوگ کہہ رہے ہیں ہم ڈرامہ کر رہے ہیں تو ٹھیک ہے،اتنی پولیس ڈرامے کے لیے یہاں موجود ہے ؟؟
ہم پرانے احتجاج کے لئے یہاں بیٹھے ہیں،یہ ہمارا ملک ہے اور ہماری مرضی ہے
گزشتہ منگل کو میری بہن کو سڑک پر کیوں گھسیٹنا پڑا تھا
یہ گلو بٹنیاں ہیں،بے غیرت بے شرم خواتین پولیس اہلکار،غیر قانونی احکامات پر عمل کررہی ہیں
لیڈیز پولیس اہلکاروں کو خواتین کی بدنامی کرنے کے لئے یہاں لےکر آئے ہیں
خواتین پولیس اہلکاروں کو لگتا ہے ایسا کرکے مریم نواز خوش ہوں گی،اور انکو ترقیاں ملیں گی
یہ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے
راولپنڈی/ اڈیالہ جیل
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بانی پی ٹی ائی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لال پری نامی خواجہ سراء جیل کے قریب پہنچ گیا
پولیس نے خواجہ سراء کو دایگل ناکے پر روک لیا
میں بانی پی ٹی ائی سے ملاقات اور بہنوں سے ازار یکجہتی کے لیے ائی ہوں خواجہ سراء لالپری کی میڈیا سے گفتگو
ملک بھر میں ہمارے 40 ہزار سے زائد خواجہ سراء ہیں
گزشتہ ہفتے جیل کے باہر بانی پی ٹی ائی کی بہنوں سے جو سلوک کیا گیا مجھ سے نہیں رہا گیا لال پری
ظلم ہوتا ہوا دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتی اس لیے اج یہاں ائی ہوں لال پری
ہمیں ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے سب نظر ا رہا ہے اپنے مفاد کے لیے ترامیم کی گئی
کیا اپ سیاست میں انا چاہ رہی ہیں لال پری سے صحافی کا سوال
میں پاگل ہوں ان حالات میں سیاست میں اؤں یہ وقت نہیں ہے اپ دیکھ لیں ترامیم کی جا رہی ہیں
جو کچھ بانی پی ٹی ائی کی بہنوں کے ساتھ ظلم کیا گیا گزشتہ ہفتے وہ ناقابل برداشت ہے
لال پری
راولپنڈی اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کینٹیرز لگ گئے
داہگل مقام کو دونوں اطراف سے کینٹیرز لگا کر بند کردیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان داہگل پہنچ گئے
پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو داہگل ناکے پر روک لیا
راولپنڈی/اڈیالہ جیل
گورکھپور ناکے پر دھرنے کے دوران نعیم حیدر پنجھوتھہ کی میڈیا سے گفتگو
ہم صبح سے یہاں احتجاج کر رہے ہیں دھرنا دیے بیٹھے ہیں
عدالت عالیہ کا حکم ہے احکامات ہیں
ہماری ملاقات بانی سے کرانے کے
اڈیالہ جیل انتظامیہ
عدالتی حکم کے باوجود بھی ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی
عدالت کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا کوئی پرواہ نہیں کرتا
انسانی حقوق اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے
جیل مینول اور قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی سے اس کے رفقاء اور رشتہ داروں کی ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا
اج یہاں دھرنا دے کر لوگ اسی لیے بیٹھے ہیں بانی پی ٹی ائی سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے
جو گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی ائی کی بہنوں کے ساتھ کیا گیا کارکن اسی لیے یہاں جمع ہے نعیم حیدر پنجھوتھہ