اسلام آباد پاکستان ریلوے کی کتنی اراضی قبضہ میں ہے۔ اعداد و شمار کے دستاویز سامنے آگئے
دستاویز کے مطابق پنجاب میں 5،637 ایکڑ،سندھ میں 5،014 ایکڑ ریلوے اراضی پر قبضہ ہے،بلوچستان میں 1،033 اور کے پی کے میں 733 ایکر ریلوے اراضی پر قبضہ ہے،8،458 اکڑ ریلوے کی زمین پر نجی ادارے اور افراد قابض ہیں،دستاویز میں بتایا گیا کہ ریلوے کی 3،999 اکر اراضی پر سرکاری ادارے قابض ہیں ملک بھر میں ریلوے کی 12،457 ایکڑ زمین پر مجموعی طور پر غیرقانونی قبضہ ہےملک کے مختلف مقامات پر ریلوے اراضی پر گھر قائم،کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں،سرکاری اداروں میں جی جانب سے مختلف مقامات پر تعمیرات ہیں،سال 2021 سے 2024 تک 915 اکڑ قبضہ کو واگزار کرایا گیا،پنجاب میں 480ایکڑ،سندھ میں 358ایکڑ ریلوے اراضی واگزار کرائی گئ،بلوچستان میں 9 ایکڑ اور خیبرپخوتخوا میں 66 ایکڑ ریلوے اراضی واگزار کرائی گے،دستاویز کے مطابق سال 2024 سے سال 2025 کے دوران 779اشاریہ 89 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئ،اگلے ماہ کے لئے ریلوے نے خصوصی انسداد تجاوزات ایکشن پلین کر رکھا ہےانسداد تجاوزات آپریشن میں مقامی پولیس اور انتظامیہ کی بھی مدد لی جاتی ہے