آرمی چیف کا سیکیورٹی فورسز کے بے مثال حوصلے اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین
سیکورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ خوارج کا مردانہ وار مقابلہ اور انہیں بے نقاب کر رہی ہیں
پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، آرمی چیف
آرمی چیف کا دہشت گردی کے خلاف ریاست کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں، معاونین اور مجرموں کو بغیر کسی رعایت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف
خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا،آرمی چیف
ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قوم کی یقین دہانی
پاکستان کے داخلی استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،آرمی چیف
فیلڈ مارشل کا خاص طور پر خیبر پختونخوا پولیس سمیت سویلین قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور
متعلقہ حکومتی سٹیک ہولڈرز اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی کوششوں کو ترجیح دیں،آرمی چیف
آرمی چیف کی پاک فوج کی طرف سے اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی
کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بنوں گیریژن میں شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت، سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت، سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا،،
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنوں گیریژن میں شہداء کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی، جس کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بھارتی سرپرستی سے دہشت گردی پھیلانے والے فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرأت کو سراہا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے، دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونوں کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور دہشتگردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بے گناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے آرمی کی مکمل معاونت کا اعادہ بھی کیا، قبل ازیں پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،
ارمی چیف کو کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں انسداد دہشت گردی آپریشنز اور سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ
آرمی چیف نے بنوں چھاونی پر حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی
آرمی چیف نے بنوں سی ایم ایچ کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی