وزیراعظم شہبازشریف کی صحافیوں سے گفتگو پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز میں طے پایاکہ دونوں ممالک کی افواج جنگ سے پہلی پوزیشن پر جائیں گی ،

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی سینئر صحافیوں سے گفتگو۔۔۔
اسلام آباد:پاکستان اوربھارت مذاکرات کے لئے سعودی عرب ،یواے ای مقام کاتعین کریں گے ،وزیراعظم
اسلام آباد:پاک بھارت مذاکرات میں امریکا بنیادی کرداراداکرے گا،وزیراعظم
اسلام آباد:پاکستان نے جنگ بندی کے لئے قطعاً کوئی درخواست نہیں کی تھی،وزیراعظم
اسلام آباد:اگرہم نے جنگ بندی کی درخواست کی ہوتی تو عالمی برداری بتادیتی ،وزیراعظم
اسلام آباد:جب کہیں مذاکرات ہوں گے تو پاکستان کی طرف سے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرڈجی جی آئی ایس آئی ہی جائیں گے ،وزیراعظم
اسلام آباد:ڈی جی ملٹری آپریشنز کی گفتگو میں یہ طے پایاکہ دونوں ممالک کی افواج جنگ سے پہلی پوزیشن پر جائیں گی ،وزیراعظم
اسلام آباد:دونوں ممالک کی افواج پہلے والی پوزیشن پر کب جائیں گی اس کاٹائم فریم بھی نہیں بتاسکتے ،وزیراعظم
اسلام آباد:پسرور میں ایک چوکی پر ہماری افواج نے ڈٹ کر مقابلہ اور پیچھے نہیں ہٹے ،وزیراعظم
اسلام آباد:حالانکہ پسرور کی اس چیک پوسٹ پر ایک جوان اور آٹھ شہری شہید ہوئے ،وزیراعظم
اسلام آباد: پسرور چیک پوسٹ ہمارے بہادر سپاہی آخری فوجی تک لڑ ے اور اپنی چیک پوسٹ کو نہیں چھوڑا ،وزیراعظم
اسلام آباد: پاک بھارت جنگ کے دوران کیا سرائیلی بھارت میں موجود تھے ،وزیراعظم سے سوال
اسلام آباد: اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کے لوگ بھارت میں موجود تھے لیکن ہم نے فتح پائی ،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم کو جنگ جیتنے پر سب نے مبارک باد دی
اسلام آباد: وزیراعظم اورصحافیوں کے درمیان ملاقات میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ،وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ،احسن اقبال مصدق ملک،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پی آئی او مبشر حسن بھی موجود تھے
اسلام آباد: اللہ کے کرم سے ہماری فتح ہوئی ،وزیراعظم
پاکستان نے بھارت پر حملے میں جوالفتح میزائل استعمال کیا وہ پاکستان کااپنا بنایاہواتھا ،وزیراعظم
اسلام آباد: آرمی چیف نے اس پوری جنگ کو تمام افواج کی طرف سے لیڈ کیا،ہم نے دعائے خیر بھی کی اور پھر فتح بھی نصیب ہوئی
اسلام آباد: رات اڑھائی بجے مجھے آرمی چیف کاغصے سے بھرا فون آیا،وزیراعظم
آرمی چیف نے فون پر کہا کہ بھارت نے حملے کی تیاری کرلی ہے ،وزیراعظم
میں نے آرمی چیف کو کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے بھارت کو جواب دیں آگے بڑھیں،وزیراعظم
ہم نے اپنے پانچ گنا بڑے ملک کو جوکہ معاشی اوردفاعی لحاظ سے بہت آگے کوبھرپور جواب دیا،وزیراعظم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں