پیمرا کی ملتان میں غیرقانونی ایف ایم(103) ریڈیو اسٹیشن کے خلاف کارروائی

پیمرا کی ملتان میں غیرقانونی ایف ایم(103) ریڈیو اسٹیشن کے خلاف کارروائی

اسلام آباد: 16اپریل2025

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے میسرز ٹریڈسرو انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ (ایف ایم 103ملتان)کی جانب سے واجب الادا رقم کی ادائیگی کیلئے دیئے جانے والے پیشگی چیکس کے متعدد بار باونس ہونے اور میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن جلیل آباد ملتان میں ایف آئی آر درج کرا دی ۔

پیمرا کی جانب سے مذکورہ کمپنی کے خلاف کاروائی واجب ادا رقم جوکہ 3کروڑ50لاکھ 25ہزار روپے کی عدم ادائیگی اور لائسنس کی تجدید کے بغیر ایف ایم ریڈیو اسٹیشن چلانے پر کی گئی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پیمرا نے مذکورہ کمپنی کو متعدد بار قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیلئے نوٹسز ، اظہارِ وجوہ نوٹسز اور دفاع کے مواقع فراہم کیے تاہم مذکورہ کمپنی نے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی اور غیر قانونی طور پر ایف ایم کی نشریات جاری رکھیں۔

پیمرا ریجنل آفس ملتان نے ضابطہ کی کاروائی کرتے ہوئے سرچ وارنٹ حاصل کیے اور غیر قانونی نشریات کیلئے استعمال ہونے والے تمام نشریاتی آلات ضبط کر لیے۔

محمد طاہر
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل
( آپریشنز براڈکاسٹ میڈیا و تعلقاتِ عامہ)
پیمرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں