اٹک ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے رکن ضلعی مجلس عمومی جے یو آئی اور نائب تحصیل امیر جے یو آئی اٹک قاری نظام الدین شہید جنہیں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نماز تراویح کے بعد خٹک کالونی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں ادا کی گئی نماز جنازہ رکن مرکزی عمومی کونسل جے یو آئی مولانا شیر زمان نے پڑھائی نماز جنازہ میں خطیب پارلیمنٹ مولانا احمد الرحمن،سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک ، سابق چیئرمین یونین کونسل مہلو والی ملک ریاض الدین اعوان ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن ) محمد سلیم شہزاد ، سابق ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی،ضلعی امیر جے یو آئی اٹک قاری محمد ابراہیم ،ضلعی سرپرست مولانا شیر زمان،ضلعی ناظم عمومی مفتی محمد عبداللہ ، مفتی سید امیر زمان حقانی، سید زرغن شاہ ،قاری فخر الدین رازی ، قاری محمد زبیر ،مولانا طارق محمود مولانا بلال بادشاہ،قاری محمد اسماعیل، قاری عبدالروف،مفتی سعید الرحمان،مولانا سجاد حیدری، مولانا عبدالوحید صدیقی،قاسم خان وردگ،مفتی محمد الیاس،حافظ محمد رمضان،مولانا محمد مسعود اختر ضیاء،مفتی یاسر زمان،مفتی حسنین معاویہ،مولانا محمد فرقان ،مولانا شہاب الدین،حافظ حسن خان،مولانا زکریا کلیم اللہ،چوہدری خالد خورشید،مولانا عبدالخالق،مولانا عزیز احمد الحسینی،مولانا محمد جان،قاری محمد امین،مفتی محمود الحسن،مولانا محمد عبداللہ،تحصیل رہنماوں مولانا حامد نواز،مولانا محمد نعیم،مفتی عبدالبصیر، مولانا قاسم شاہ،مولانا سعید الرحمان رحمانی،مولانا اظہار الحق،مولانا قمر الاسلام،ملک شاہد،مفتی محمد ادریس،مولانا ارقم ضیاء اور دیگر ضلعی و تحصیل رہنماوں ملک شاہد ، مولانا محمد جان قاسم خان وردگ چوہدری خالد محمود قاری انور شاکر مولانا سجاد احمد مولانا محمد انصر مولانا ضیاء المحسن مولانا قاری اظہار الحق مولانا سیف الرحمن ،خطیب جامع مسجد پا پئلٹ سکول قاری عبدالوحید، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،شیخ وقار عظیم صدیقی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،حاجی محمد اکرم خان ، چئیرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چئیرمین حافظ عبدالحمید خان ، جاوید کشمیری ، منصور ر قریشی ، کثیر تعداد میں علمائے کرام سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شریک ہوئے اس موقع پر اس موقع پر ہر آنکھ مغموم اور پرنم ہر شخص دکھ اور غم کا اظہار کر رہا تھا ،قاری نظام الدین جیسے بے ضرر انسان کی شہادت پر شرکاء نماز جنازہ نے مولانا شیر زمان کی اپیل پر ہاتھ کھڑے کر کے قاری نظام الدین کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے نماز جنازہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جے یو آئی اٹک قاری محمد ابراہیم ،ضلعی سرپرست مولانا شیر زمان،ضلعی ناظم عمومی مفتی محمد عبداللہ ، مفتی سید امیر زمان حقانی اور دیگر نے کہا کہ اٹک جیسے حساس اور پرامن علاقہ میں قاری نظام الدین کی المناک شہادت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں قاری نظام الدین کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی میت ان کے آبائی گاؤں جھمٹ تحصیل جنڈ میں روانہ کر دی گئی جہاں دوبارہ نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی ہے اس نماز جنازہ میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں علمائے کرام سیاسی سماجی شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر قاری نظام الدین کے بھائی مولانا قاری احمد دین اور مولانا قاری محی الدین نے بھی شرکاء جنازہ سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں ہمارا قصور یہی ہے کہ ہم قران کی خدمت کرنے والے ہیں ہمارے بھائی بے ضرر انسان تھے انہوں نے ساری زندگی قران کی خدمت کی ہے اور انہیں جرم بے گناہی میں المناک واقعہ میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا ہے جو کہ ہمارے خاندان کے لیے اور جمعیت علمائے اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ہم حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور قاتلوں کو گرفتار کر کے اس سازش کو بے نقاب کیا جائے ۔