آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نےعدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا
منیر اے ملک کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلاٸی جانے سمیت اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کٸے جائیں گے جس میں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی،اعلامیہ کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کریگی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی۔آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی،عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی