سابق صدر سکھر پریس کلب چوھدری محمد ارشاد گوندل کو قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا اظہار تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے سینئر صحافی چوہدری محمد ارشاد کے انتقال پر اظہار افسوس

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سکھر کے سینئیر صحافی چوہدری محمد ارشاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کو اظہار

چوہدری محمد ارشاد

چوہدری محمد ارشاد گوندل کے انتقال کی خبر سن کر رنجیدہ ہوں، بلاول بھٹو زرداری

سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، بلاول بھٹو زرداری

مرحوم چوہدری محمد ارشاد کی صحافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، بلاول بھٹو زرداری

مرحوم کی درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں، بلاول بھٹو زرداری
سکھر ( ) سینئر صحافی جنگ جیو نیوز کے بیوروچیف سابق صدر سکھر پریس کلب چوھدری محمد ارشاد گوندل کو بدھ کی شام مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ اللہ والی مسجد بندر روڈ میں مفتی عبدالباری کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں لواحقین سمیت سیاسی سماجی رھنماؤں، صحافیوں ، زندگی کے مختلف شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں دوست احباب،کی بڑی تعداد نے شرکت کی, جن میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان ،سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی ،سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر امداد بوذادر، پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی جاوید جتوئی،پریس کلب کے نائب صدر شہزاد تابانی، فنانس سیکرٹری لالا شہباز پٹھان ، ،کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سلیم سہتو، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ پریس کلب یونین کے عہدیداران، ممبران، فوٹو جرنلسٹس ، دیگر شہروں سے آئے ھوئے صحافیوں کی بڑی تعداد شامل تھی

سکھر : سینیئر جرنلسٹ چوھدری محمد ارشاد گوندل کا جسد خاکی آخری آرام گاہ لیجایا جارھا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں